ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی ریاست کیرالہ کو بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا دیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھیروواناتھاپورم کی گلیوں کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے خواتین ونگ، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے

زیراہتمام نیشنل کانفرنس کے حوالے سے دارالحکومت کے تمام اہم مقامات کی دیواروں پر لگائے جانے والے پوسٹرز کے لیے بینظیر بھٹو کی تصویر کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دعوت نامے پر بھی بینظیر بھٹو کی تصویر کو بطور کور فوٹو استعمال کیا گیا۔پوسٹر پر بینظیر بھٹو کے بارے میں ایک پیرا گراف بھی لکھا گیا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین جامعات سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں، اس کے علاوہ بے نظیر اسکوائر کے الفاظ بھی درج کیے گئے۔دوسری جانب بینظیر بھٹو کی تصویر والے پوسٹرز لگائے جانے پر بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔بی جے پی رہنما سندیپ واشسپتی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر دشمن ملک کی سابق وزیر اعظم تھیں جنہوں نے بھارت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، جو لوگ دشمن کی عزت کرتے ہیں اور انہیں پوجتے ہیں وہ بھی اس ملک کے دشمن ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…