پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی نے وفاق میں اتحاد کے بعد ایم کیو ایم کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات جاری کردیں

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کی اتحادی حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی کے بعد پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے متحدہ کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات شیئر کردیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رویئے کی شکایت وفاق اور مشترکہ دوستوں کو کردی اور ساتھ ہی ایم کیو ایم کو اتحادی بننے کے بعد

ملنے والے فوائد کی تفصیلات بھی شیئر کردیں۔پی پی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیمز شامل کی گئیں، امین الحق اور فیصل سبزواری کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپا گیا، ایم کیو ایم کی خواہش پر کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا، مرتضی وہاب کا استعفیٰ ایم کیو ایم کے کہنے پر لیا گیا۔ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کی سفارش پر لگایا گیا۔ تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کے لگائے گئے۔پی پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کارکنان کی واپسی میں صوبائی حکومت نے کردار ادا کیا۔ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سفارش پر افسران تعینات کئے گئے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد شریف، شکیل احمد کورنگی اور شرقی کے ایڈمنسٹریٹر لگائے گئے۔ پیپلز پارٹی کی سفارش پر ایم کیو ایم کے چھ ارکان کو وفاق میں اہم عہدے دیئے گئے۔ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی ابوبکر، کشور زہرہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین ہیں۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم ارکان قومی اسمبلی اسامہ قادری، صابر قائم خانی پارلیمانی سیکریٹری ہیں۔ ایم کیو ایم کی سفارش پر صادق افتخار کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی بنایا گیا۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف نے اپنے بھائی کو پبلک سروس کمیشن کا ممبر تعینات کروایا، عارف حنیف اور عبدالمالک غوری ایم کیو ایم کی سفارش پر ممبر بنائے گئے۔

اتحاد کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایم کیو ایم رہنمائوں کے رشتے داروں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے معاملے پر اتحاد چھوڑنے کا عندیہ دیا اور 9 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…