ہوم سیریز کے دوران پچز اور ٹیم سلیکشن سمجھ نہیں آئی، انضمام الحق

4  جنوری‬‮  2023

لاہور(این این آئی) پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کے دوران پچز اور ٹیم سلیکشن کی سمجھ نہیں آئی۔تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سب کرکٹرز پاکستان کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں، اگر نئی مینجمنٹ میں مجھے کوئی موقع دیتی ہے تو پھر دیکھوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر کو اپنی فٹنس کا خود اندازہ ہوگا، اگر کسی بھی کھلاڑی کی فارم اور فٹنس اچھی ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ کپتانی مشکل چیز ہے، یہ کرنے اور سیکھنے سے آتی ہے، بابر اعظم پر اگر کوئی دباؤ ہوتا تو اس سے ان کی انفرادی کارکردگی پر فرق پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز کے دوران پچز کی مجھے سمجھ نہیں آئی، پچز بنانے والوں کو ضرور پوچھنا چاہیے اس لیے بولروں کو نہیں کہنا چاہیے کہ وہ اچھا نہیں کھیلے پچز بنانے والوں کو پوچھنا چاہیے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے سیریز کے دوران اب تک سلیکشن کی بھی سمجھ نہیں آئی تھی، ٹیم میں بہت زیادہ آل راؤنڈرز کو شامل کر لیا گیا تھا۔انضمام نے کہا کہ کوچ کی حیثیت سے فیور دینے نہ دینے کی بات درست نہیں ہے، ضروری نہیں ہے کہ یہاں کے کوچز فیور دیتے ہیں، ہمارے ملکی کوچز باصلاحیت ہیں انہوں نے اچھے نتائج دیئے ہوئے ہیں، ریزلٹ اوپر نیچے ہوتے ہیں، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے اچھا کام کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…