جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

یو اے ای میں پیٹرول کی قیمت 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای میں پیٹرول کی قیمت 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔متحدہ عرب امارات میں حکومت نے اگست 2015میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا تھا۔

ابو ظہبی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال دسمبر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا،یو اے ای حکام نے 30دسمبر کو پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کیا جس میں سپر 98پیٹرول 3.30درہم فی لیٹر سے 2.78درہم فی لیٹر کردیا گیا جب کہ سپر 95پیٹرول کی قیمت بھی 3.18درہم سے 2.67درہم فی لیٹر پر آگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکومت نے اگست 2015میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا تھا اور اسے تیل کی عالمی قیمتوں کے ساتھ جوڑ دیا تھا جس کے بعد ماہانہ بنیادوں پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی تیل کی قیمتیں کم ہونے پر شہریوں اور سیاحوں کے دور دراز علاقوں سیروتفریح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…