اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ ہر آنے والے دن اپنی قدر کھو رہا ہے۔آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر226 روپے 94 پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کم کرنے کیلئے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائیگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ملک بوستان نے وفد کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں ہنڈی حوالہ کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے تجویز دی، جس پر وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کا وعدہ بھی کیا ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک جا کر اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر اکٹھے کرکے حکومت کو دیں گے، ڈالر کے ریٹ کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائیگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔