پاکستان سپر لیگ 2023 کا شیڈول تیار پہلا میچ کب اور فائنل کہاں کھیلا جائیگا؟مداحوں کے لیے بڑی خبر

4  جنوری‬‮  2023

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 2023 کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔روزنامہ جنگ میں افضل ندیم ڈوگر کی خبر کے مطابق  پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 8 فروری سے شروع ہوجائے گا جبکہ 9، 10، 11 اور 12 فروری کو پریکٹس سیشن ہوں گے۔ 13 فروری کو پہلا میچ ملتان، دوسرا 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ بدھ 15 فروری کو ملتان، 16 فروری کو کراچی، 17 فروری کو پھر ملتان، 18 فروری کو پھر کراچی اور 19 فروری کو کراچی اور ملتان میں میچ ہوں گے۔ 20 اور 21 فروری کو کراچی، 22 فروری کو ملتان جبکہ 23 اور 24 فروری کو پی ایس ایل کے گیارویں اور بارویں میچ کراچی میں ہوں گے۔ ہفتہ 25 فروری ریسٹ کا دن ہے جس کے اگلے روز 26 فروری کو کراچی اور لاہور میں میچز ہوں گے جبکہ 27 فروری کو پی ایس ایل کا 16 واں میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔ 28 فروری کو پھر ریسٹ دیا گیا ہے۔ یکم اور 3 مارچ کو راولپنڈی، دو اور 4 مارچ کو لاہور میچ کھیلا جائے گا۔ 5 سے 11 مارچ تک بلاناغہ میچز راولپنڈی میں شیڈول کیے گئے ہیں جن میں 7 فروری کو راولپنڈی میں دو میچ ہوں گے۔ 12 فروری کو لاہور اور راولپنڈی کے میچ ہوں گے۔ 13 اور 14 مارچ کو ناغہ ہوگا جبکہ بدھ 15 مارچ لاہور میں پلے آف کیلئے مختص ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل میچ اتوار 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…