بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نازیبا ویڈیو کے دعوے اور کردار کشی مہم، اداکارہ کبریٰ خان کے بعد سجل علی بھی میدان میں آ گئیں

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کبری خان کے بعد سجل علی بھی کردار کشی کی مہم پر بول پڑیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اور بدصورت ہوتا جا رہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان آرمی کے سابق میجر عادل راجہ نے

اپنے دعوے میں کہا تھا کہ چاراداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز آئی ایس آئی کے پاس موجود ہیں، انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے مکمل نام بتانے کی بجائے ایم ایچ، ایس اے، کے کے اور ایم ایچ بتائے، جس کے بعد ماہرہ خان، کبری خان، سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم شروع ہو گئی، کبری خان نے خاموشی توڑتے ہوئے میجر عادل راجہ کو چیلنج دیا ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ابتداء میں اس لئے خاموش رہیں کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو گیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، انہوں نے میجر عادل راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں،اداکارہ کا میجر عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف تین دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں، کبری خان نے مزید کہا کہ میں صرف یہاں کی نہیں بلکہ برطانوی شہریت بھی رکھتی ہوں، اس لئے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…