پشاور(این این آئی)گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سی این جی سٹیشنز /پمپس یکم جنوری سے 31 جنوری، 2023 تک بند، دفعہ 144 نافذ، اعلامیہ جی ایم، ایس این جی پی ایل کی رپورٹ پر محکمہ داخلہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان نے ضلع بھر کے سی این جی (CNG) سٹیشنز/پمپس کو یکم جنوری سے 31 جنوری،2023 تک دفعہ144کے تحت بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری سے 31 جنوری ،2023 تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنیوالے سی این جی (CNG)سٹیشنز /پمپس مالکان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی زیر دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔