رونالڈو کا سعودی النصر فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا، مگر کتنے میں؟

31  دسمبر‬‮  2022

ریاض (این این آئی) پرتگال کے 37 سالہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کیا ہے۔ النصر فٹبال کلب رونالڈو

کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کیں۔النصر فٹبال کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو انہیں نہ صرف مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں کو خود کو بہترین کھلاڑی بننے کی ترغیب دے گا۔سعودی فٹبال کلب نے اسٹار فٹبالر رونالڈو کے حوالے سے کہا کہ میں ایک مختلف ملک میں ایک نئی فٹبال لیگ کا تجربہ کرنے کیلئے بے چین ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔رونالڈو کا یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کیلئے کوئی عزت نہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…