جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بابراعظم سے جب حارث کے نکاح میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو کیا جواب ملا؟ خاتون میزبان نے بتا دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ساتھی کرکٹر حارث رؤف کے نکاح میں شرکت نا کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پھر میں میچ نا کھیلوں؟۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر حار ث رؤف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے 24 دسمبر کو

نکاح کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔کرکٹر کے نکاح کی تقریب میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سمیت سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی تاہم مداح کپتان بابر اعظم کو ڈھونڈتے رہے، اس حوالے سے کئی صارفین نے ٹوئٹس بھی کی تھیں۔ایک میزبان نے بتایا کہ میں نے بابر سے پوچھا کہ آپ حارث کی شادی میں نہیں گئے کیونکہ اس وقت تصاویر آرہی تھیں جس پر بابر نے گھورتے ہوئے کہا کہ پھر میں میچ نا کھیلوں؟۔ میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ہنس پڑی اور میں نے کہا نہیں نہیں آپ میچ کھیلیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا گیا تھا جبکہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب 24 دسمبر کو اسلام آباد میں انجام پائی تھی۔  بابر اعظم نے ساتھی کرکٹر حارث رؤف کے نکاح میں شرکت نا کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پھر میں میچ نا کھیلوں؟۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…