اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وینزویلا کے صدر کی گرفتاری سے متعلق امریکی اقدام پر چین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خودمختار ریاست کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال اور اس کے منتخب صدر کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔
چین نے امریکی طرزِ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔بیجنگ کا مؤقف ہے کہ امریکا کے یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور وینزویلا کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ ہیں، جو لاطینی امریکا اور کیریبین خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔چین نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے بالادستانہ رویّے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کا احترام کرے، دیگر ممالک کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری میں مداخلت سے باز رہے۔














































