جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ 15 روز کے لئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روزتک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سر کاری ٹی وی سے جار یویڈیو بیان میں وزیرخزانہ اسحق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چند روز سے تیل کی قیمت اوپر کی طرف تھی۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کے اعداد وشمار کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے سے تقریباً 8 روپے 76 پیسے اضافہ کرکے 180 روپے 69 پیسے کرنے کی تجویز ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 214 روپے 80 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل227 روپے 80 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے،مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے سے 7 روپے 73 پیسے کے اضافے سے 176 روپے 73 پیسے کرنے کی تجویز ہے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ موسم کو سامنے رکھتے ہوئے اور وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان دونوں مصنوعات پر لیوی کم کرے اور موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مٹی کا تیل فی لیٹر 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت بالترتیب فی لیٹر 214 روپے 80 پیسے اور 227 روپے 80 پیسے ہے، حکومت جب قیمت کا اعلان کرتی ہے تو اس میں ایک، ڈیڑھ روپے کا مارجن ہوتا ہے لیکن سرکاری وہی ہوتی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 227 روپے 80 پیسے ڈیزل اور 214 روپے 80 پیسے پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی اور کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2023 سے 15 جنوری 2023 تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی

اور کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ سرد موسم ہے اور جنوری کا مہینہ بھی کافی سرد ہوتا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل ٹیوب ویل اور مٹی کا تیل کم ترین آمدنی والے افراد کے استعمال میں ہے، اس لیے ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 15 جنوری تک قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اس سے قبل 15 دسمبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔میڈیا بریفنگ میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 10 روپے کم کرکے 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 179 روپے فی لیٹر ہے جس میں 10 روپے کمی کرکے 169 روپے کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل 30 نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 7 روپے 50 پیسے کمی کردی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے، اس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور اسی طرح برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مٹی کے تیل میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی کیونکہ سردیاں شروع ہوچکی ہیں اور یہ کم ترین آمدنی والے افراد دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں لوگ استعمال کرتے ہیں،

اسی لیے وزیراعظم کی رہنمائی میں قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے 15 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔اسحٰق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج نافذالعمل ہیں۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…