جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نوجوان لڑکی کے ساتھ چلتی ٹیکسی میں زیادتی

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ (این این آئی)بھارت کے شہر آگرہ میں ٹیکسی میں سفر کرتی ہوئی خاتون کو دیگر تین مسافروں نے یمنا ایکسپریس وے پر چلتی ہوئی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینئر پولیس افسر کا کہناتھا کہ لڑکی کو چھوڑنے کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔

تینوں ملزمان کو آگرہ پولیس نے حراست میں لے لیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ،خاتون کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا ۔خاتون نے بیان میں کہا کہ اس نے وہ مشترکہ ٹیکسی میں شام ساڑھے آٹھ بجے سیکٹر 37 سے سوار ہوئی ، ٹیکسی نوئیڈہ سے فیروز آباد جارہی تھی ، جس میں سوار دیگر تین مسافروں نے یمنا ایکسپریس وے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اعتماد پور چھوڑ کر فرار ہو گئے ، جہاں سے فیروز آباد کیلئے رکشہ کروایا ۔اگلے روز صبح خاتون اعتماد پورہ پولیس سٹیش میں شکایت درج کروانے کیلئے آئی ، خاتون کی شکایت درج کر لی گئی ہے اور اسے میڈیکل کیلئے بھجوا دیا گیاہے ۔ پولیس کا کہناتھا کہ ٹول پلازوں پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹیکسی کی پہنچان کی گئی اور اسے حراست میں لے لیا گیاہے ،اس میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…