اسلام آباد(آن لائن)آئندہ ماہ جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تین تجاویز تیار کر لی گئیں،گذشتہ 14 روز میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا۔ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز تیار کی گئی ہے،عالمی منڈیوں کے تناسب سے صارفین کو
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کی تجویز دی گئی،جب کہ تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں کیونکہ مالی حالات بہتر نہیں،اس حوالے سے تینوں تجاویز آج جمعہ کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیں گی،جہاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کریں گے اور31 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان متوقع ہے،واضع رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا ئی تھی،کہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کردی گئی۔پٹرول پر ایم ایف کی شرائط کے مطابق پچاس روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر تیرہ روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16 روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔