اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حارث رؤف نے اہلیہ کو کتنا حق مہر ادا کیا؟پتہ چل گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)قومی کرکٹرحارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے حق مہر میں 50 تولے سونا لکھا گیا ہے۔انسٹاگرام پر نعمان عاطف فوٹوگرافی اسٹوڈیو کی جانب سے حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قاضی کو حارث رؤف سے

رضامندی کے وقت 50 تولے سونے کی حق مہر کا ذکر کرتے سنا جاسکتا ہے۔دوسری جانب فاسٹ بائولر حارث رئوف کی اہلیہ مزنا مسعود نے نکاح پر چھ لاکھ نوے ہزار روپے کا جوڑا پہنا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئےحارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود نے نکاح کے روز سفید رنگ کے شیڈز کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا۔نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…