اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت کا گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے انکار

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کردیا۔دستاویز کے مطابق گورنرکے پی کے نے وزیراعظم کے ڈی آئی خان میں استقبال کیلئے صوبائی حکومت سے ہیلی کاپٹرمانگا لیکن حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر

کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کرمعذرت کرلی۔دستاویز میں بتایا گیا کہ دوسرا ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے کسی بھی وقت ہنگامی دورے کیلئے رکھا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کے پی حکومت کے انکار کے بعد گورنر غلام علی بذریعہ سڑک ڈی آئی خان پہنچے۔ذرائع کے مطابق کے پی کے حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کرچکی ہے، کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹرگزشتہ کئی سال سے گورنر ہاؤس میں لینڈ کر رہا ہے، گورنر نے گورنر ہاؤس میں کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ سے انکار نہیں کیا۔ذرائع نے بتایاکہ صوبائی اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنرکو دستخط کیلئے بھیجا گیا ہے۔بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کردیا

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…