اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حارث رؤف کا نکاح ہو گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔حارث رئوف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ حارث رئوف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم

کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔حارث رئوف کی نکاح کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔ مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔ان ویڈیوز میں مزنا کی مہندی کے خاصے چرچے ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے مہندی پر حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھوایا۔اس کے علاوہ قومی کرکٹر کی بھی شیروانی پہنی تصویر سامنے آئی ہے۔مداحوں کی جانب سے یہ ویڈیوز خاصی پسند کی جارہی ہیں، اس سے قبل کرکٹر کو کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے زندگی کے سب سے بڑے دن کے لیے مبارکباد بھی دی تھی۔آل رائونڈر شاداب خان نے بھی حارث کو مبارکباد پیش کی اور دعا دی کہ اللہ دونوں کو خوش رکھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…