جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آڈیو کال کا معاملہ عائلہ ملک نے خاموشی توڑ دی

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائلہ ملک نے مبینہ آڈیو کال لیک ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جس طرح میری جعلی آڈیوز ریلیز کی گئی ہیں اس طرح اگر مریم نواز کی اصل آ گئیں تو کیا ہو گا ؟روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پہ عمران خان کیساتھ

لیک ہونے والی آڈیو کال کا ملبہ ن لیگ پہ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے میری بہن سمیرا ملک پر بھی گھٹیا اور بھونڈے الزامات لگائے گئے۔دوسری جانب اس معاملہ پر سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک بھی اپنی بہن عائلہ ملک کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئیں۔سمیرا ملک نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ میری بہن عائلہ ملک کے متعلق ریلیز کی گئی جعلی آڈیوز کی سختی سے مذمت کرتی ہوں اور سپریم کورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کا یہ دھندہ اب بند ہو جانا چاہیے نہیں تو عزت کسی گھر کی نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں جسکی وجہ سے حکومت نے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے آڈیوز ویڈیوز کا مکروہ دھندہ شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…