پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

خواتین ٹیچرز کو ترقی دینے کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (اے پی پی) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم پنجاب میں چار درجاتی فارمولا کے تحت خواتین ٹیچرز کو ترقی دینے کے سروس ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل مسترد کردی۔

عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی اپیل مسترد کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا،مرد وخواتین کیلئے قانون یکساں ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔ بینچ کے رکن جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ قانون میں خواتین اور مرد کی کوئی تخصیص نہیں ہے،قانون میں مرد اور خواتین کے حقوق الگ نہیں تو ادارہ یہ تفریق کیوں کررہا ہے ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اب یہ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آگیا ہے،کیوں نہ خواتین اور مرد کی بجائے ایک ہی کیڈر بنا دیا جائے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رانا شمشاد نے موقف اختیار کیا کہ مرد ٹیچرز کو ترقی دی گئی مگرخواتین میں سے کسی کوترقی نہیں دی گئی تھی۔پنجاب سروس ٹربیونل نے خواتین ٹیچرز کو ترقی دینے کا غیرقانونی حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…