کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں فرنچائزز نے پی ایس ایل ٹیموں کے امریکہ میں میچز کی تجویز پر مثبت ردعمل دیا، انہوں نے جونیئر لیگ کی ٹیمیں خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے لیگ کو امریکہ تک وسعت دینے کی بات کی۔ جس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا گیا، مستقبل میں پی ایس ایل کی ٹیمیں امریکہ میں بھی ایکشن میں نظر آ سکتی ہیں۔