نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اگلے سال ہونے والے ففٹی اوور کے کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکس معاملات پر آئی سی سی اور بھارتی حکومت میں معاملات طے نہیں ہوئے تاہم بی سی سی آئی نے ٹیکس معاملے میں کچھ نہ کرپانے کا عندیہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگر ٹیکس چھوٹ نہ ملی تو آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت سے باہر لیجا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت کرکٹ کی آمدن کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے پر راضی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ٹیکس چھوٹ نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے آئی سی سی نے بھارت کے حصے سے رقم کاٹی تھی۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں ففٹی اوور کا ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے۔