پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی وزیر نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نروتم مشرا نے دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے کپڑوں کے رنگوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اسے صحیح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اگر گانے کے کچھ مناظر کو صحیح نہیں کیا گیا تو فلم کی مدھیا پردیش میں ریلیز سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔بھارتی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا نام، گانے میں دونوں اداکاروں کے کپڑے اور گانے کو بھی صحیح کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گانے کے الفاظ ‘بیشرم رنگ’ بھی قابل اعتراض ہیں۔واضح رہے کہ فلم ‘پٹھان’ اگلے ماہ ریلیز ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…