او آئی سی سیکریٹری جنرل کی کشمیریوں کی حمایت پر بھارت تلملا گیا

14  دسمبر‬‮  2022

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکریٹری جنرل کی مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی حمایت پر تلملا گیا۔

بھارت نے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ کے کشمیر کی حمایت میں بیان کو اندرونی معاملات میں مداخلت اور پاکستان کا بیانیہ قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا جموں کشمیر کے معاملات پر کوئی ٹھوس موقف نہیں ہے۔جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے، او آئی سی سیکریٹری جنرل کی بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔ان کا دعوی تھا کہ او آئی سی نے حقائق کے منافی رویہ اپنا کر پہلے ہی اپنی ساکھ کھو دی ہے۔واضح رہے کہ او آئی سی وفد نے 10 سے 12 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا، سیکریٹری جنرل او آئی سی کی سربراہی میں وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کیا۔جہاں انہوں نے کشمیری عوام کے لیے گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…