اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ایلون مسک کو بھرے مجمع میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی)ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک کو امریکی شہر سین فرانسسکو میں ایک شو کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک کامیڈی شو میں ایلون مسک نے شرکت کی جہاں اختتام پر انہیں اسٹیج پر بلایا گیا تو اس دوران حاضرین کی بڑی تعداد نے اظہار

ناراضگی کرتے ہوئے شور کیا جبکہ سیکڑوں لوگوں نے ایلون مسک کی موجودگی کو پسند بھی کیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق حاضرین کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی تاہم پھر بھی اس واقعے کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں،رپورٹس کے مطابق امریکی کامیڈین ڈیو چیپل شو کے اختتام پر مختلف نقطہ نظر رکھنے والے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت پر گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایلون مسک کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی،غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد نے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ سیکڑوں لوگوں نے ایلون مسک کا خیرمقدم بھی کیا، ٹوئٹر کے سربراہ کے آنے پر ناراضگی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد اور آواز خوش آمدید کہنے والوں سے زیادہ تھی،اس موقع پر ڈیو چیپل نے ایلون مسک سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ان میں کچھ لوگ وہ ہیں جن کو آپ نے نوکری سے نکالا تھا،ایلون مسک اس بات پر جواب میں کہا کہ آگے کا راستہ مشکل لگتا ہے، میں اب کیا بولوں،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے چارج سنبھالیکے بعد کمپنی سے کئی ملازمین کو نکالا گیا اور کئی اکاونٹس کو بحال بھی کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…