منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے وعدہ کیا تھا پاکستان کے 10 ہزار ارب ڈالر کا قرضہ کم کروں گا، وزیر خزانہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا پاکستان کے 10 ہزار ارب ڈالر کا قرضہ کم کروں گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے دور ان موجود وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر الیکشن میں کامیاب ہوا تو پاکستان کے 10 ہزار ارب ڈالر کا قرضہ کم کروں گا

تاہم 2022 میں جب حکومت سے گئے تو مہنگائی عروج پر تھی، روپے کی قیمت آدھی کردی، کھانے کی اشیا کی قیمتوں میں کبھی سو فیصد کمی نہیں آئی جبکہ ادویات میں 3 سو سے 4 سو فیصد اضافہ ہوا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت 25 ہزار ارب ڈالر کے قرضوں کو ساڑھے چوالیس ہزار ارب ڈالر پر لے گئی جبکہ 30ہزار ارب ڈالر کا قرضہ ساڑھے 54 ہزار ارب ڈالر پر چھوڑ کر گئے جبکہ ان کو ایک سال یہ فیصلہ کرنے میں لگا گیا کہ آئی ایم ایف میں جانا ہے یہ نہیں مگر ہم فوری طور پر آئی ایم ایف گئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں پاکستان دیوالیہ نہیں ہوا اور اب بھی نہیں ہوگا کیونکہ گزشتہ دو ماہ میں وزیراعظم نے انتہائی سخت فیصلے کیے ہیں جس میں ایک یہ کہ ہم پیرس کلب نہیں جائیں گے کیونکہ اگر ہم وہاں گئے تو پھر تجارت کس سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیوالیہ کی بیان بازی عمران نیازی کے ساتھ قبر تک تو جا سکتی ہے مگر پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا کیونکہ اگر آپ تھان لیں کہ ملک کا بیڑا غرق کرنا ہے، ساخ کراب کربی ہے اور دنیا میں تجارت کرنے نہیں دینی تو پھر ایسے بیانات ان کے لیے ٹھیک ہوتے ہیں جو دشمن ہوتے ہیں۔وزیر خزانہ نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 25ہزار سے ساڑھے چوالیس ہزار ارب ڈالر کا قرضہ آپ چھوڑ کر گئے اور سالانہ قرضوں کی ادائیگی چار ہزار ڈالرز سے بھی عبور کر چکی ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب، آپ نے ملک کو اس نہج پر لاکر کھڑا کردیا ہے اور آپ تو خوش قسمت نکلے کہ ملک کسی اور کو پکڑا کر چلے گئے ورنہ آپ کا وہ حشر ہوتا کہ قیامت تک کسی کا نہ ہوتا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ غیرذمہ داریوں کا سبب ہے اور ان کو سوچنا چاہیے کہ بحیثیت اپوزیشن ایسے بیانات دے کر ملک کی کیا خدمت کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں دیوالیہ کا کوئی خطرہ نہیں ہے ہم چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، پہلے آتے ہی گزشتہ حکومت کی غلطیوں کو ٹھیک کیا، پھر آفت آگئی اور وسائل کی کمی کے باوجود حکومت نے 90 ارب خرچ کیے اور آئندہ بھی کا بھی عزم ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کرنی ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ دیوالیہ ہونے کی باتیں غلط ہیں، نہ کبھی پاکستان دیوالیہ ہوا ہے اور نہ کبھی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…