ملتان(این این آئی)قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے۔تفصیلات کے طابق ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔نوجوان اسپنر نے ملتان ٹیسٹ میں اب تک10 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس سے قبل عبدالرحمن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینے کا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔