ملتان ( این این آئی) ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ جو روٹ اور بین اسٹوکس کو آٹ کرنا خواب تھا، پچ پر نہیں پرفارمنس پر توجہ ہے۔ملتان ٹیسٹ میں انگلش ٹاپ اور مڈل آرڈر کی دھجیاں اڑنے والے پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی ہی اننگز میں 7وکٹیں لینے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور پریس کانفرنس میں کہا کہ ہیڈ کوچ نے گزشتہ شام بتایا تھا کہ آپ کل کھیل رہے ہو، جو روٹ اور بین اسٹوک کو آٹ کرنا خواب تھا، پچ پر زیادہ فوکس نہیں، پرفارمنس پر توجہ ہے۔