اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں بیوی اور بچوں کے قتل کا واقعہ ملزم سے متعلق اہم انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم فواد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

جلد ہی 164 کے بیان کے لیے اسے عدالت لے جایا جائے گا۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کی ووکل کارڈ بری طرح متاثر ہوئی ہے، ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم اب بول نہیں پائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے گھر سے پانچ موبائل فون ملے تھے جبکہ اس کا فون لاک ہے اس کے فون کا فرانزک بہت اہم ہے جس سے مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔واضح رہے کہ 29 نومبر کو ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے بیوی اور تین بچیوں کی لاشیں برا?مد ہوئی تھیں جبکہ ملزم نے خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ملزم نے اپنی اہلیہ ہما، 16 سالہ بیٹی نیہا، بارہ سالہ بچی فاطمہ اور دس سالہ بچی ثمرہ کو قتل کیا تھا۔ایس ایس پی کورنگی ساجد امیرسدوزئی کا کہنا تھا کہ کہ فواد نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…