پی سی بی کا اہم بولر کو غیرملکی لیگ کا این او سی دینے سے انکار

6  دسمبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)کے آئندہ ایڈیشن کیلئے فاسٹ بولر محمد حسنین کو این او سی دینے سے انکار کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق22 سالہ کھلاڑی 10 دسمبر سے 3 جنوری تک

کراچی میں ہونے والے آئندہ پاکستان کپ میں کھیلیں۔حسنین کو پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملکیت والی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنا تھا تاہم این او سی نہ ملنے پر گال گلیڈی ایٹرز نے حسنین کی جگہ پاکستان کے تجربہ کار تیز گیند باز وہاب ریاض کو شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ ایل پی ایل میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی اسد شفیق، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور انور علی کریں گے۔شعیب ملک جافنا کنگز کی نمائندگی کریں گے جبکہ حیدر علی اور احمد دانیال ڈمبولا اورا کی نمائندگی کریں گے۔ ہمبنٹوٹا، کینڈی اور کولمبو جزیرے کے ملک میں بہت متوقع لیگ کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ کا فائنل 23 دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…