برطانیہ میں قورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آگئے

6  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد /لندن(این این آئی)برطانیہ میں قورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آگئے ، تین دسمبر کو برطانوی فوڈ نیٹ ورک ٹیسٹی یو کے نے قورمہ بنانے کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد پورا برِ صغیر ٹوئٹر پر آ ٹوٹا۔قورمے کی متنازع ریسیپی میں چاول ڈال دئیے گئے،

حد تب ہوئی جب اس میں بے دھڑک پالک شامل کر دی گئی۔قورمے کی ویڈیو دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے اصل بیرونی سازش قرار دیا تو کچھ نے اس توہین پر کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔کسی نے لکھا کہ ایک ڈش نے ہی پاکستان اور بھارت کو متحد کر دیا تو کسی نے کہا، پیسے دیں گے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دو پلیز، ایک پاکستانی نے تو فرطِ جذبات میں آکر اصل قورمے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا اگر تمھاری ڈش قورمہ ہے تو یہ فش اینڈ چپس ہے۔اس ریسیپی کا ایک ایک اسٹیپ غلط ہے، اسی لیے غصہ اتنا ہے کہ کسی نے اسے گناہ قرار دیا تو کسی نے توہین، نسل پرستی اور ہیٹ کرائم، ایک صارف نے تو اعلانِ جنگ ہی کر دیا، ایک صاحب تو یہ تک کہہ گئے کہ آج کے دور میں لاعلمی کوئی دفاع نہیں ہے، اس ریسیپی پر کئی جگہ مقدمہ ہو سکتا ہے۔پڑوسی ملک سے کسی نے لکھا کہ مرچ مصالحوں کے لیے ہم پر قبضہ کیا، تو پھر ہمارے ہی کھانوں میں ان مصالحوں کو کیوں استعمال نہیں کر رہے۔ جواب میں کسی خاتون نے کہا مصالحے تو بعد میں، پہلے کوئی یہ بتائے ،پیاز اور مرغی کو بھونا کیوں نہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…