ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی مشاورت اور دیگر کاموں کے لیے وزارت خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں

وہ آئندہ کچھ دنوں میں کابل واپس روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر جمعہ 2 دسمبر کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں خود محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پاکستانی ناظم الامور کے سکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگی تھیں۔ بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔ دریں اثنا حکومت پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت سے تحقیقات اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں ہفتے کے روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب واقع ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر چھاپا مار کاروائی میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا، جس سے متعلق بتایا گیا کہ وہ پاکستانی ناظم الامور پر حملے کا ملزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…