ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب ’النصر‘ سے ڈھائی سال کا معاہدہ بیس کروڑ یورو فی سیزن میں طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے گزشتہ ماہ مانچسٹر یونائیٹد کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نےایک انٹرویو میں اپنے سابق کلب پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔خیال رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے منفرد ورلڈ کپ ریکارڈ میں اپنے حریف لیونل میسی کو جوائن کرلیا، وہ میگا ایونٹ کے 5 ایڈیشن میں کم سے کم ایک میچ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے 2006ء میں ورلڈ کپ ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ، برازیل اور روس میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں اپنی ٹیم کا حصہ رہے۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ایک اہم عالمی ریکارڈ بنالیا۔گھانا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی پر گول کر کے 5 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر اکائونٹ سے کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسٹار فٹبالر ورلڈ کپ 2014،2010،2006 اور 2018 میں بھی گول اسکور کرچکے ہیں۔قبل ازیں گول مشین لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو پیچھے چھوتے ہوئے 4 مختلف ورلڈکپس میں گول کرنے والے پہلے ارجنٹائنی جبکہ دنیا کے پانچویں فٹبالر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑامگردوسری جانب لیونل میسی تاریخ رقم کرنے میں

ضرور کامیاب ہوئے تھے۔فیفا فٹبال ورلڈکپس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی تعداد بھی برابر ہوگئی، دونوں نے اب تک 7،7 گولز کیے ہیں، میسی اور رونالڈو کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو 2006 میں ہوا تھا،اس وقت سے

اب تک دونوں کی برتری کیلیے دلچسپ دوڑ جاری ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا سفر شروع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…