ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایپل کی آئی فون 14 سیریز میں حال ہی میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا اور اس نے ایک شخص کی زندگی بچالی۔خیال رہے کہ ایپل کی آئی فون 14 سیریز کو ستمبر 2022 میں

متعارف کرایا گیا تھا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اس سیریز کے فونز میں کمپنی نے سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولت فراہم کرنے والا سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر نومبر میں امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرایا تھا۔اس فیچر کی بدولت صارفین ایمرجنسی حالات میں ایسے علاقوں سے بھی امدادی اداروں کو ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں جہاں سیلولر یا وائی فائی کوریج موجود نہیں ہوتی۔اس فیچر کے ذریعے 2 دسمبر کو ریاست الاسکا کے برفانی علاقے میں پھنس جانے والے شخص کو بچانے میں مدد ملی۔2 دسمبر کو رات 2 بجے الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز کو ایک شخص کی جانب سے نوٹیفکیشن ملا جو Noorvik سے Kotzebue جارہا تھا۔اس شخص کی اسنو مشین راستے میں خراب ہوگئی تھی اور وہاں وائی فائی یا سیلولر سگنل موجود نہیں تھے۔خوش قسمتی سے اس کے فون میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کا فیچر ان ایبل تھا جسے استعمال کرکے اس نے امداد کے لیے نوٹیفکیشن بھیجا۔ایپل کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے الاسکا کے مقامی حکام کے ساتھ مل کر اس شخص تک امدادی ٹیم کی رسائی کو یقینی بنایا۔اس شخص کو 2 دسمبر کی صبح 6 بجے Nimiuk Point میں دریافت کیا گیا اور Kotzebue لے جایا گیا۔حکام کے مطابق اگر اس شخص کے فون میں یہ فیچر نہ ہوتا تو اسے کئی گھنٹے یا دن تک علاقے میں بھٹکنا پڑتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…