پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں حیران کن کمی ریکارڈ

4  دسمبر‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77لاکھ ٹن پٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو 2022 کے96 لاکھ ٹن

کے مقابلے میں 20فیصد کم ہے،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اس عرصے میں پٹرول کی فروخت میں 16فیصد، ڈیزل کی فروخت میں 24فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 26فیصد کمی آئی ہے جبکہ ماہانہ لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی 7فیصد کمی آئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق سالانہ لحاظ سے نومبر میں فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ یعنی 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جولائی تانومبر کے پانچ ماہ میں بھی فرنس آئل سب سے کم فروخت ہوا جس کا مطلب ہے کہ فرنس آئل مہنگا ہونے پر لوڈشیڈنگ بڑھا کر کھپت کم کی جارہی ہے۔آئل کمپنیوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات فروخت میں پچھلے پانچ ماہ کے دوران 18فیصد،اے پی ایل کی فروخت میں 21فیصد،شیل کی فروخت میں 23فیصد اور ہیسکول کی فروخت میں 2فیصد کمی آئی ہے۔عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق تیل مہنگا ہونے کے باعث استعمال میں کمی آئی ہے اسکے علاوہ کاروباری سست روی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…