ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جماعت اسلامی کی انتخابات کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جماعت اسلامی نے انتخابات پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ نے خود غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے، اسمبلی تحلیل کرنا شکست کی

علامت ، پی ٹی آئی کے جن اراکین نے استعفے دیئے تھے وہ روز مجھ سے رابطہ کر کے کہتے تھے عمران خان کو استعفے واپس لینے کیلئے راضی کریں۔ایک انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت اور پی ٹی آئی کو چند چیزوں پر اتفاق کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی، انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے خود غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو کہنا چاہتا ہوں کہ اسمبلی تحلیل کرنا شکست کی علامت ہے، پی ٹی آئی کے جن اراکین نے استعفے دیئے تھے ہر روز مجھ سے رابطے کرتے تھے اور کہتے تھے کہ عمران خان کو راضی کرو کہ ہم سے استعفے واپس لے لیں، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اب بھی استعفے نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ توشہ خانہ ابھی تک نہیں بھول رہے ہیں ،اعتراض اس پر ہے کہ آپ توشہ خانہ کے بارے میں پوچھتے کیوں ہیں؟ ،توشہ خانہ سے صرف عمران خان نے گھڑی، قلم اور باقی چیزیں نہیں اٹھائی ہیں ،توشہ خانہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے دورمیں بھی یہی سلوک ہوا ہے، انہوں نے بھی توشہ خانہ سے چیزیں اٹھا کربیچیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…