سرگودھا (صباح نیوز )تلور کا شکار ، عربی شہزادوں کی سرگودھا ڈویژن میں آمد پر نواحی علاقے نور پور تھل میں عربی شہزادوں کے شکار کیلئے عارضی خیمہ بستیاں قائم کرکے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں، دوسری طرف سائبریا سے آئے پرندوں بھی بڑی تعداد میں پاکستان اور سرگودھا ڈویژن کے مختلف اضلاع میں آمد شروع ہوگئی ۔ عرب امارات ، عمان اور دیگر عربی شہزادے ہر سال پاکستان آتے ہیں جو وہ نور پور تھل کے علاقہ میں تلور کے شکار کیساتھ ساتھ مختلف پرندوں کا شکار بھی کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں عرب شہزادوں کی آمد کیلئے خصوصی خیمہ بستی قائم کر کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور آئندہ ایک دو روز میں عربی شہزادوں کی آمد شروع ہوجائے گی۔