اسلام آباد ( آن لائن )قومی خزانہ کو دیوالیہ ہونے کا خدشہ، سرکاری ملازمین پریشان ،وزارت ہاوسنگ کے ماتحت ادارہ پی ڈبیلو ڈی میں افسران اور ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ، ملازمین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہماری روٹی بھی چھین رہی ہے جبکہ دوسری جانب ترقیاتی کاموں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن غریب لاچار ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں رواں ماہ ہمیں آدھی تنخواہ دی گئی مہنگائی کے اس دور میں ہمارا گزارا نہیں ہوسکتا ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہ فوری طور پر ادا کی جائے ۔ دوسری جانب مذکورہ محکموں کے افسران کا کہنا تھا کہ فی الوقت ملازمین کو پوری تنخواہ نہیں دی جاسکتی جیسے ہی ہمیں ادائیگیاں ملی تنخواہیں ادا کردی جائینگی ۔