پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا، رمیز راجہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے ہمارے پاس نہیں آتا ہے تو نہیں آئے لیکن میزبانی غیرجانب دار مقام کو ملے ایسا نہیں ہوسکتا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے

بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پچ پر گھاس سے کچھ نہیں ہوتا ہے، پہلے بانس ڈیفائن کرنا ہوتا ہے، گھاس آپٹک کے حساب سے بڑی اچھی لگتی ہے تاہم اس کا اثر نہیں پڑتا، اس لیے یہ سمجھنا ہے کہ ہمیں بانس پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر گھاس کے بھی بانس ہوتا ہے، بہت ساری آسٹریلین پچز پر ایسا ہوتا ہے، وہاں اتنی گھاس نہیں ہوتی ہے، ہمیں اپنی بالنگ کے حساب سے تیاری کرنی ہے، آدھا تیتر آدھا بٹیر ہوتا ہے جو ہمیں نہیں چاہیے۔رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں آتی ہے تو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان میزبانی کرسکتا ہے تو رمیز راجا نے کہا کہ کیوں نہیں کرسکتے، ہم تو حاضر ہیں اور یہ ہمارا حق ہے، ایک چیز ہمیں ملی ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔رمیز راجا ٰنے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ہمیں میزبانی کے لیے ایشیا کپ دیا، اس کے بعد بھارت کہتا ہے ہم نہیں آئیں گے تو میں مان سکتا ہوں کہ ان کو ایک سیاسی مسئلہ ہے تو نہیں آئیں مگر ایشیا کپ ہمارے سے لے کر غیرجانب مقام پر ہو یہ نہیں ہونے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد جو بھی کریں گے اور حکمت عملی ہوگی وہ اپنے حساب سے کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…