اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت متبادل ایشن کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے بیک ڈور رابطے کئے جائیں گے کیونکہ پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان اسمبلیوں کی تحلیل پر سخت اختلاف رائے پایا جاتا ہے:
دوسری طرف پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر خود تحریک انصاف جلد بازی نہیں کرنا چاہتی: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت میں اتحادی اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر متحرک ہو گئی ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری کو آئینی بحران سے نمٹنے کے لیے ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، پی ڈی ایم کا متبادل آپشن کے طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے بیک ڈور رابطے بھی کئے جائیں گے ،پنجاب کے معاملے پر مشاورت کے لئے پی ڈی ایم کااجلاس جلد بلایا جائے گا ،یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پرویز الٰہی اور عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے ۔ وفاقی حکومت نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت متبادل ایشن کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے بیک ڈور رابطے کئے جائیں گے کیونکہ پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان اسمبلیوں کی تحلیل پر سخت اختلاف رائے پایا جاتا ہے