پشاور(این این آئی)کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم وزیر نے قبائلی ضلع اورکزئی میں کوئلہ کان دھماکہ میں شہید اورزخمی ہونے والے مزدوروں کو درپیش حادثے پرگہری رنج وغم کااظہار کیا ہے اورزخمیوں کوفوری طورپرموثرطبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئلہ کی کان میں 2500 فٹ کی گہرائی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں نو (9)کارکن موقع پر جاں بحق جبکہ چار(4) زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے چارمزدورں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ باقی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن موثر طریقے سے جاری ہے۔