اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023 میں کرانے کا فیصلہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023ء کے آخری ہفتہ میں منعقد کرائے جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب پر واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں لوکل گورنمنٹ یا تو انتخابات کرواچکا ہے یا کروانے والا ہے اور الیکشن شیڈول دے چکا،

صرف صوبہ پنجاب باقی ہے جہاں پر مختلف ادوار میں قوانین میں تبدیلی اور دیگر تاخیری حربوں کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلا س میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری پنجا ب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے علاوہ الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کے دیگر افسران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن کو سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریف کیا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022کو ختم ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے دو دفعہ حلقہ بندیوں کا کام کرنا پڑا کیونکہ دو دفعہ بلدیاتی قوانین کو تبدیل کر دیا گیا، اب صوبائی حکومت پنجاب نے ”پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ“16 نومبر 2022 کو نوٹیفائی کیا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن تیسری دفعہ حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے جارہا ہے اس کیلئے بھی ابھی تک پنجاب حکومت نے”پنجاب لوکل گورنمنٹ حلقہ بندی رولز“اور ”پنجاب لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز“نوٹیفائی نہیں کیے۔حکومت پنجاب آئین، قانون اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بروقت الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہے لہذا صوبائی حکومت کو پابند کیا جائے کہ فوری طورپر لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز وحلقہ بندی رولز ودیگر نقشہ جات و ڈیٹا الیکشن کمیشن کو مہیا کرے،

تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیو ں کے کام کا آغا زجلد از جلد کرسکے مزید آج صوبہ میں انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر صوبائی حکومت کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے۔تاکہ فوراََ لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد کیا جاسکے۔صوبائی حکومت کے نمائندگان نے بریف کیا کہ ڈرافٹ رولز الیکشن کمیشن کے فیڈبیک کے مطابق کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں رکھے جائیں گے اور جتنی جلد ممکن ہوسکے گا،

اِن رولز کی منظوری کے بعد اِن کی کاپیاں الیکشن کمیشن کو مہیا کی جائیں گی، اِسی طرح نقشہ جات و دیگر ڈیٹا بھی ڈپٹی کمشنر صاحبان ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں کو مہیا کررہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب پر واضح کیا کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں لوکل گورنمنٹ یا تو انتخابات کرواچکا ہے یا کروانے والا ہے اور الیکشن شیڈول دے چکا ہے اورصرف صوبہ پنجاب باقی ہے جہاں پر مختلف ادوار میں قوانین میں تبدیلی اور دیگر تاخیری حربوں کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت پنجاب کے نمائندگان کو ہدایات دیں کہ فوری طورپر الیکشن کمیشن رولز اور دیگر ڈیٹا کی کاپیاں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ضلعی الیکشن کمشنر وں کو مہیا کی جائیں۔ مزید واضح کیا کہ اگر اب لوکل گورنمنٹ قوانین میں کوئی تبدیلی کی گئی تو الیکشن کمیشن اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے لو کل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا ئیگا۔صوبہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کی مشاورت پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دیتے وقت آئندہ ماہ رمضان کو مدنظر رکھا جائے اور الیکشن کمیشن مناسب تاریخ کا فیصلہ کرے۔اس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023ء کے آخری ہفتہ میں منعقد کرائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…