پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمود جان مستعفی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی)ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان سمیت دیگر اراکین نے اسپیکر کو اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔محمود جان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کے احکامات پر ڈپٹی اسپیکر شپ سمیت اسمبلی

کی رکنیت سے بھی استعفی دیتا ہوں۔پشاور میں پی ٹی آئی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیر زادہ، ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے اعلان پر صوبائی اسمبلی سے استعفی وزیراعلی کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جو فیصلہ ہوگا ہمیں منظور ہوگا ہم چاہتے ہیں دوبارہ انتخابات ہوجائیں۔پی ٹی آئی کی ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفی لکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق صوبائی اسمبلی سے استعفی دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر اقبال شاہ نے اپنا استعفی اسپیکر کو دے دیا۔محمد عامر اقبال شاہ پی پی 224 دنیا پور سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کے مطابق اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…