منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سینیٹر اعظم سواتی سے متعلق کوئی ٹکر، خبر، بیان یا پروگرام نشر نہیں کیا جا سکتا پیمرا نے پی ٹی آئی رہنما کی ہر قسم کی کوریج پر پابندی لگا دی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے الیکٹرانک میڈیا پر سینیٹر اعظم سواتی کی ہر قسم کی کوریج پر پابندی لگا دی۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی سے متعلق ٹی وی چینلز پر کوئی ٹکر، خبر، بیان یا پروگرام نشر نہیں کیا جا سکتا جبکہ اعظم سواتی کی تقریر دوبارہ نشر کرنے، انہیں کسی شو میں بطور مہمان بلانے اور بیان یا ٹکر چلانے پر پابندی ہوگی۔ ٹی وی چینلز نے اعظم سواتی کی راولپنڈی جلسہ میں متنازعہ تقریر بغیر ایڈٹ کیے نشر کی، انہوں نے تقریر میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ اعظم سواتی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر نشر کرنا پیمرا آرڈیننس، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات آئین کے آرٹیکل 19 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ لائسنس دہندگان قانون کی دفعات اور عدالتی فیصلوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ٹی وی چینلز کے لائسنس کو سیکشن 30 (3) کے تحت معطل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…