جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل آگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا حکومت کاعمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ۔حتمی فیصلے پر مشاورت ہونا باقی ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ،دو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے وفاقی حکومت مینڈیٹ کھو دے گی ۔ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا حکومت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی عمران خان نے جلسے میں اعلان کردیا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلے اور اسمبلی کب تحلیل کرنی ہے اس حوالے سے مشاورت ہونا باقی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت بیریسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کہ تعمیل کی جائے گی تاہم ابھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے وفاقی حکومت مینڈیٹ کھو دے گی اس لیے وفاق کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا، گزشتہ روز کے مارچ نے ثابت کردیا ہے عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے اس لیے وفاقی حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…