منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

عاصم منیر صاحب میرے علاقے کے ہیں، زیادہ دوستی نہیں مگر ہیلو ہائے تو ہو جاتی ہے ، زبردست آدمی ہیں ، زبردست لیڈر شپ کا چنائو ہوا ہے ، شیخ رشید احمد

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے نئے سپہ سالار میرے حلقے کے ہیں ، انہوں نے یہاں پر حافظ قرآن کیا ، وہ سرسید احمد کالج سے پڑھے لیکن اس وقت میری ان کیساتھ واقفیت نہیں تھی ۔ وہ ڈی جی ایم آئی ، ڈی آئی ایس آئی رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے یہ میرا حلقہ اور یہاں سارے ادارے ہیں تو ہیلو ہائے تو تھوڑی بہت ہوتی ہی ہے ،

یہ کوئی نہیں کہ میری ان سے دوستی ہے یا واقفیت ہے لیکن مجھے پتہ ہے وہ ڈی ایم آئی اور ڈی آئی ایس آئی رہے ہیں ، میں عمران خان کی حکومت میں رہا ہوں تو تقرریب میں ہیلو ہائے تو ہو جاتی رہی ہے ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عاصم منیر زبردست آدمی ہیں ، زبردست لیڈر شپ کا چنائو ہوا ہے ، میں دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ دوسری جانب ’’تبدیلی کمان‘‘ پاکستان آرمی کی تقریب ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو میں منعقد کرنے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق منگل29نومبر2022ء کو پاکستان آرمی کے17ویں سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کی پروقار تقریب میں پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالیں گے۔ خراب موسم کی صورت میں جی ایچ کیو کے وسیع و عریض ہال میں متبادل انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ آرمی ہیلی کاپٹرز تقریب کو محفوظ اور پروقار بنانے کیلئے اسٹیڈیم کے گردو نواح محو پرواز رہیں گے۔ جنرل عاصم منیر سپہ سالار پاکستان کی کمان سنبھالنے والے اعزازی شمشیر یافتہ پہلے آرمی چیف ہیں۔ انہیں وطن عزیز کے پہلے حافظ قرآن سپہ سالار پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 29نومبر2013ء کو 6سال بعد سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تبدیلی کمان کی علامت ’’ملاکا اسٹک‘‘ جسے کمان اسٹک بھی کہا جاتا ہے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جس طرح سونپی تھی اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آخری دن 29نومبر اپنے چیف آف آرمی سٹاف چیمبر جا کر پرسنل سٹاف اور آفس سٹاف سے الوداعی ملاقاتوں میں گزارا۔ سبھی کی خیریت دریافت کی اور سارے عملے کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

منگل 29نومبر 2022ء کو نئے سپہ سالار پاکستان کیلئے تبدیلی کمان تقریب کی اہمیت کے پیش نظر ہاکی اسٹیڈیم‘ جی ایچ کیو کے اندر باہر حتیٰ کہ ملک بھر کے فضائی‘ آرمی اور نیوی کے مراکز میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

تبدیلی کمان کی ماضی کی تقریبات کی طرح منگل 29نومبر 2022ء کو بھی عالمی معیار کی تقریب کی زمینی سلامتی اور فضائی تحفظ کیلئے آرمی ہیلی کاپٹرز میں SNIPERS (سنائپرز) سوار ہونگے جو ہمہ وقت اس قومی تقریب کے وقار میں اضافے‘

فضائی نگرانی کیلئے محو پرواز رہیں گے۔ راولپنڈی کینٹ اور ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کی طرف جانے والے راستوں پر حفاظتی نکتہ نگاہ سے ایک رات پہلے ہی ٹریفک بند کر دی جائیگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…