پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

تقریب تبدیلی کمان پاک آرمی متبادل انتظامات آسمان تلے اور چھت تلے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’تبدیلی کمان‘‘ پاکستان آرمی کی تقریب ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو میں منعقد کرنے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق منگل29نومبر2022ء کو پاکستان آرمی کے17ویں سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کی پروقار تقریب میں پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالیں گے۔

خراب موسم کی صورت میں جی ایچ کیو کے وسیع و عریض ہال میں متبادل انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ آرمی ہیلی کاپٹرز تقریب کو محفوظ اور پروقار بنانے کیلئے اسٹیڈیم کے گردو نواح محو پرواز رہیں گے۔ جنرل عاصم منیر سپہ سالار پاکستان کی کمان سنبھالنے والے اعزازی شمشیر یافتہ پہلے آرمی چیف ہیں۔ انہیں وطن عزیز کے پہلے حافظ قرآن سپہ سالار پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 29نومبر2013ء کو 6سال بعد سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تبدیلی کمان کی علامت ’’ملاکا اسٹک‘‘ جسے کمان اسٹک بھی کہا جاتا ہے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جس طرح سونپی تھی اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آخری دن 29نومبر اپنے چیف آف آرمی سٹاف چیمبر جا کر پرسنل سٹاف اور آفس سٹاف سے الوداعی ملاقاتوں میں گزارا۔ سبھی کی خیریت دریافت کی اور سارے عملے کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ منگل 29نومبر 2022ء کو نئے سپہ سالار پاکستان کیلئے تبدیلی کمان تقریب کی اہمیت کے پیش نظر ہاکی اسٹیڈیم‘ جی ایچ کیو کے اندر باہر حتیٰ کہ ملک بھر کے فضائی‘ آرمی اور نیوی کے مراکز میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ تبدیلی کمان کی ماضی کی تقریبات کی طرح منگل 29نومبر 2022ء کو بھی عالمی معیار کی تقریب کی زمینی سلامتی اور فضائی تحفظ کیلئے آرمی ہیلی کاپٹرز میں SNIPERS (سنائپرز) سوار ہونگے جو ہمہ وقت اس قومی تقریب کے وقار میں اضافے‘ فضائی نگرانی کیلئے محو پرواز رہیں گے۔ راولپنڈی کینٹ اور ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کی طرف جانے والے راستوں پر حفاظتی نکتہ نگاہ سے ایک رات پہلے ہی ٹریفک بند کر دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…