آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس شروع

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اہم اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں امین الحق، طارق بشیر چیمہ، مولانا اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، اسرار ترین شریک ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، وفاقی وزیر شیری رحمٰن، وزیرِ اعظم کے مشیر عون چوہدری، مشیرِ قانون ملک شہادت، سینیٹر طلحہٰ محمود، ریاض پیرزادہ اور چوہدری سالک حسین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی  اتحادیوں نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا مکمل اختیار وزیر اعظم شہبازشریف  کو سونپ دیا۔ ذرائع  کے مطابق   وزیراعظم  شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا مشاورتی  اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ،جس  میں  ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتیوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اہم تعیناتیوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔  اجلاس میں پارٹی سربراہان اور راہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کی بھرپور حمایت کی  اور انکی قیادت پر  اعتماد  کا اظہار کیا۔ انہوں نے    نئے  آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا مکمل اختیار وزیر اعظم کو سونپ دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا   آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے۔صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا  اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس منصب پر بٹھایا ہے، یہ آپ کا آئینی حق ہے۔ ڈاکٹر خالد مگسی نے کہا  آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا  میاں صاحب، ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایم  کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے کہا   آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آپ نے ہم سے مشاورت کی، آپ کا شکریہ۔  اسلم بھوتانی نے کہا  آئین کے تحت فیصلہ آپ کو کرنا ہے، ہم آپ کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ محسن داوڑ نے اپنے خطاب میں  کہا   اہم تقرریوں کا اختیار آپ کے پاس ہے اور آپ ہی اس کے مجاز ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہناتھا  اختیار آپ کا ہے، آپ نے ہم پر اعتماد کیا، ہم آپ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ شاہ زین بگٹی نے کہا  دستور نے آپ کو زمہ داری دی ہے، ہم آپ کے فیصلوں کی تائید و حمایت کرتے ہیں، مشاورت کرنا آپ کی جمہوری سوچ کا مظہر ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا  تمام جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر    قمر زمان کائرہ  نے کہا  اتحادی جماعتوں کا اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا تھا۔اہم عہدوں پر ہونیوالی تقرریوں تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔

آصف زرداری نے بھی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔وزیراعظم نے مشاورت کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔وزیراعظم کو یہ حق حاصل ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا   تمام جماعتوں نے وزیراعظم کی تائید کی ہے کہ جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہوگا۔ہر مشکل گھڑی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔  اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،

وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل، بی اے پی کے رہنما خالد مگسی،

سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، نواب شاہ زین بگٹی اور محسن داوڑ نے بھی شرکت کی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، معاون خصوصی عطا تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…