اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگر صدر مملکت نے تقرری کے معاملے پر رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا تقرر 27 سے پہلے ہوجائے گا جبکہ دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہو سکتی ہیں امید ہے کہ 28 نومبر تک سارا پراسس مکمل ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر صدر مملکت نے آرمی چیف کے تقرر کے معاملے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی 27 نومبر کو ریٹائرمنٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں جبکہ تمام ادائیگیاں بھی وقت پر ہوجائیں گی۔ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ ہم مذاکرات کیلئے بالکل تیار ہیں تاہم یہ مذاکرات غیرو مشروط ہونے چاہئیں۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگر صدر مملکت نے تقرری کے معاملے پر رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔