مجھ سے آرمی چیف کی تعیناتی کا سوال نہ پوچھیں یہ بہت مارتے ہیں شہباز گل

23  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سے ایک صحافی نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا مجھ سے آرمی چیف کی تعیناتی کا سوال نہ پوچھیں یہ بہت مارتے ہیں۔

علاوہ ازیں سینئر صحافی ارشد شریف کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آخری دفعہ فون پر جب تم سے بات ہوئی تو تم نے وعدہ کیا تھا کہ تم جلد واپس آو گے اور میرے ساتھ مل کر یہ کیس لڑو گے۔تم نے کہا تھا ڈاکٹر اللہ پر بھروسہ رکھنا یہ مصیبت بھی جلد گزر جائے گی۔آج اسی مقدمے میں عدالت حاضر ہو رہا ہوں تو تمہیں تمہارا وعدہ یاد کروانا تھا-یار آ کر ایک جپھی دے جا۔“علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پر چلا گیا ہے، تیل دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور مجھے انصاف دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…