بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اداکارہ سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔دبئی میں منعقدہ ایوارڈ شو فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں مختلف ممالک سے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستانی فنکاروں

نے بھی ملک کا نام روشن کیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سجل علی سے پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں گھر بنانے کے حوالے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہندوستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ بھارت میں بھی ہوسکتا ہے اور دبئی میں بھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی تقریب ہے جہاں ہمیں موقع ملتا ہے کہ ہم بالی ووڈ فنکاروں سے ملاقات کریں، جیسے جھانوی کپور، گووندا سر اور رنویر سنگھ یہاں موجود ہیں، ہم ملکی سفارتی تعلقات کے باعث دور ضرور ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ ہی دھڑکتے ہیں۔دوسری جانب جہاں سجل علی کو اس ایوارڈ شو میں رنویر سنگھ کیساتھ سیلفی لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں جھانوی کپور کے سجل کے حوالے سے جذبات کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔ اداکارہ سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔دبئی میں منعقدہ ایوارڈ شو فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں مختلف ممالک سے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…